پٹنہ۔۔۔۔سابق نائب وزیر اعلیٰ بہار تیجسوی یادونے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بی جے پی کے سشیل مودی کے ساتھ بیٹھتے ہوئے کوئی شرم نہیں آئی۔ انہوں نے ایسی جماعت سے ناتہ جوڑا ہے جس نے گاندھی جی کے قتل کی سازش کی تھی۔انہوں نے نتیش کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے چمپارن یاترا نکالی تھی اور پھر اسی اتحاد سے ناتہ جوڑا جس نے گاندھی جی کو قتل کیا۔اپنے استعفے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ نتیش نے کبھی بھی مجھ سے استعفیٰ نہیں مانگااور مجھے کبھی ایسا نہیں لگا کہ وہ مجھے کابینہ سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اتحاد کیوں چھوڑا اوراپنی حکومت کیوں ختم کی؟۔ نتیش کمار کے جلد بازی کے فیصلے سے بہار کے عوام سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ نتیش جی کا استعفیٰ پہلے سے منصوبہ بند تھا۔