شاہ رخ اور انوشکا دبئی میں فینز کے ساتھ
بالی وڈ کنگ خان ان دنوں انوشکا شرما کےساتھ اپنی نئی آنےوالی فلم’’ جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلم کی تشہیر کیلئے دونوں متحدہ عرب امارات پہنچے اور اپنے فینز کے ساتھ گھل مل گئے۔ سیلفیاں بھی بنائیں اور فینز کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔ گلف نیوز کے مطابق فلم کی تشہیر کیلئے جب بالی وڈ خان اور انوشکا دبئی پہنچے تو ہزاروں فینز نے ان کا استقبال کیا۔پریس کانفرنس کے دوران شاہ رخ خان نے فلم کے کردار’’ ہیری ‘‘اور’’ سیجل‘‘ کے بارے میں گفتگو کی۔ امارات میں یہ فلم 3 اگست کو ریلیز ہوگی جبکہ ہندوستان میں4 اگست کو ریلیز کی جارہی ہے۔