Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میری سوانح حیات بور ہوگی، شاہ رخ

ممبئی.... بالی وڈ کنگ خان شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اگر ان کی سوانح تیار کی جاتی ہے تو وہ بہت بورنگ ہوگی۔ شاہ رخ کا کہنا ہے کہ وہ بھلے ہی سپر اسٹار ہوں، لیکن انہیں پھر بھی لگتا ہے کہ ان کی بایوپک فلم (سوانح) بنے گی تو وہ کافی بورنگ ہوگی۔ شاہ رخ نے کہا کہ کوئی میری بایو پک میں دکھائے گا کیا ، یہی کہ دہلی سے ایک لڑکا آیا اور پھر وہ سپر اسٹاربن گیا۔ شاہ رخ نے کہا کہ ان سے ایک صحافی نے کہا کہ وہ اس وقت ملک کی ایک افسانوی کردار (لیجینڈری اسٹار) نہیں بن سکتے جب تک آپ متنازعہ نہیں ہوجاتے ۔ شاہ رخ اس بات سے اتفاق رکھتے ہیں اسی لئے ان کا خیال ہے کہ ان پر بننے والی فلم بورنگ ہوگی۔ 

شیئر: