Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم پارلیمنٹ کے اندر سے لایا جائے،خورشید شاہ

اسلام آباد...قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ کیا مسلم لیگ (ن) کے پاس پارلیمنٹ میں نااہل لوگ ہیں۔ اس لئے وزیراعظم کیلئے باہر سے بندہ لانا پڑ رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا لیکن اسمبلی ممبر کو وزیراعظم بنایا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے باہر سے کسی کو منتخب کر کے وزیراعظم نہیں بنایا۔ نوازشریف قومی اسمبلی میں اکثریت ہونے کے باوجود کسی ممبر کو وزیراعظم بنانے پر تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں موجود ممبر کیا اس قابل نہیں کہ اسے وزیراعظم بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ 2014 کے دھرنے کے بعد سے پارلیمنٹ کے اندراور باہر نوازشریف کو کہتا رہا کہ ایوان کومضبوط کریں ۔اسے اپنی طاقت بنائیں، جمہوریت اس ملک میں آسانی سے نہیں آئی بڑی قربانیاں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔
 

 

شیئر: