Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائیگر شروف ولن نہیں بنیں گے

فلم ’’ہیرو پنتی‘‘ سے شہرت پانے والے بالی وڈ کے اداکار ٹائیگر شروف کا کہنا ہے وہ فلموں میں ولن کا کردار ادا نہیں کریں گے۔ ٹائیگر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کردار اور فلموںکے ذریعہ معاشرے میں مثبت سوچ فروغ دیناچاہتے ہیں ۔ ہندوستانی میڈیا ررپورٹس کے مطابق ٹائیگرکا کہنا ہے کہ نوجوان فینز ان کی فلمیں اپنا رول ماڈل سمجھ کردیکھتے ہیں۔ ہیرو سے ولن کا کردار ادا کرنے سے نوجوانوں مثبت سےمنفی رجحان میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ بالی وڈ کے دیگر ہیروز اکشے کمار، سلمان خان اور ریتک روشن کی طرح ٹائیگر شروف نے بھی ولن کا کردار اداکرنےسے انکار کردیا ہے۔ حال ہی میں ٹائیگر کی نئی فلم ’’منا مائیکل‘‘ ریلیز ہوئی ہے جسے نوجوانوں میں خوب پسند کیا جارہاہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: