نئی دہلی۔۔۔۔۔ریت پر مجسمہ بنانے والے مشہور آرٹسٹ سدشن پٹنایک نے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ ہندوستان میں قومی جانورشیر کا تحفظ کرینگے۔انہوں نے ٹویٹر پر ریت سے بنائے گئے شیر کی ایک خوبصورت تصویر بھی پوسٹ کی اور لوگوں پر زوردیا کہ وہ شیر کے تحفظ کیلئے متحد ہوجائیں اور جنگلات کو نہ اجاڑیں۔