اداکار فیصل خان کی بالی وڈ میں واپسی
اتوار 30 جولائی 2017 3:00
بالی وڈ اداکار فیصل خان نے فلمی دنیا میں دوبارہ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وہ ہدایتکارشارق منہاج کی نئی فلم’’ مینٹل‘‘میں کام کرینگے۔ کافی عرصہ بالی وڈ سے دور رہنےوالے اداکار فیصل کا اپنی نئی فلم کے حوالے سےکہنا ہے کہ یہ نئے دور کی فلم ہے جو نئی نسل کے نوجوانوں کیلئے ہے۔مینٹل ایک ایسےشخص کی کہانی ہے جو اپنی محبت میں سب کچھ کر گزرتا ہے یہاں تک کہ پاگل ہوجاتاہے۔ شارق منہاج کے ساتھ فیصل خان کی یہ تیسری فلم ہے۔ اس سے قبل شارق کی فلم ’’چاند بجھ گیا‘‘اور ’’چینار ‘‘میں بھی کام کرچکے ہیں۔فلم کی کہانی پچھلی تینوں فلموں سے مختلف ہے ۔واضح رہے کہ فیصل خان، عامر خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔فیصل نے عامر کے ساتھ مشہور فلموں قیامت سے قیامت تک، میلہ اور مدہوش میں کام کیا ہے جبکہ ان کی دیگر فلموں میں بارڈر ہندوستان کا، بستی اور چاند بجھ گیا شامل ہیں۔