Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرد یادو، نتیش کمار کے فیصلے سے ناراض

پٹنہ۔۔۔۔۔جنتا دل یو کے سینیئر رہنما اور سابق صدر شرد یادو گرینڈ اپوزیشن الائنس توڑنے اور بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کے حق میں نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق شرد یادو نے ابھی تک اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا اوروہ اس پر رنجیدہ ہیں۔آر جے ڈی کے سربراہ لالو یادو نے شرد یادو سے اپیل کی ہے کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کیلئے ملک گیردورے کا پروگرام بنائیں۔ ہمیں شرد یادو جیسے سیاست دانوں کی ضرورت ہے جو سیکولرازم پر یقین رکھتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد اور سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری بھی شرد یادو سے ملاقات کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ لالو یادو نے دیش بچاؤ بی جے پی بھگاؤ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: