Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلاب کے بعد 540طالبات کو بچا لیا گیا

جودھپور۔۔۔۔جالورضلع میں سیلاب کے بعد فوج نے ایک بڑا آپریشن کرتے ہوئے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر گرلز ہاسٹل سے 540طالبات کو بچالیا۔بارش اورجوائی ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد جالور ضلع کے متعدد علاقوں میں سیلاب آگیا تھا۔ہاسٹل میں بھی پانی بھر گیا تھا۔ 540لڑکیاں اور اساتذہ پھنس کر رہ گئے تھے جس کے بعد انتظامیہ نے فوج کی مدد مانگی۔ ان سب کو محفو ظ مقام پر منتقل کردیا گیااور انہیں طبی امداد اور خوراک فراہم کردی گئی۔دریں اثناء ضلع میں مسلسل بارشوں اور ڈیم کے گیٹس کھولنے کے بعد اضافی پانی چھوڑنے کے نتیجے میں صورتحال خراب ہوگئی۔دریا پر بنے 2پل بھی گرچکے ہیں۔

شیئر: