مدینہ منورہ۔۔۔۔مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ایرانی حاجیوں کا پہلا کارواں پہنچ گیا۔ امسال 90ہزار عازمین ایران سے ارض مقدس پہنچیں گے۔ ادارہ حج کے افسران نے طیارے کی سیڑھیوں پر ایرانی عازمین کا خیر مقدم کیا ۔ امیگریشن کی کارروائی ریکارڈ وقت میں کرادی گئی۔ عازمین اپنا سامان لیکر مسجد نبوی شریف کے قریب واقع رہائش پہنچ گئے۔ ایران ایئرکی 3پروازیں عازمین حج کو لیکر مدینہ منورہ پہنچیں۔ایران سے 230حجاج کے خدام بھی پہنچ گئے۔ 2برس سے ایرانی حج پر نہیں آرہے تھے۔