Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورینیئم کے ذخائر نے مملکت کو ایٹمی توائی کا اہم کھلاڑی بنا دیا

ابہاء۔۔۔۔توانائی کے امور کے ماہر اور اسکالر انجینیئر عماد الرمال نے واضح کیا ہے کہ یورینیئم کے محفوظ ذخائر کی بدولت سعودی عرب ایٹمی توانائی کے شعبے کا اہم کھلاڑی بن گیا۔ سعودی کابینہ نے ایٹمی توانائی کا قومی منصوبہ قائم کرنے کی منظوری دیکر انتہائی اہم فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے توجہ دلائی کہ کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے کیلئے ایٹمی توانائی کا استعمال پوری دنیا میں پہلی بار مملکت میں ہوگا اس سے ایٹمی اسٹیشن کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔سعودی عرب میں یورینیئم کے عالمی ذخائر کا 6فیصد موجود ہے اور وہ یورینیئم کی صنعت میں سرمایہ کاری کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

شیئر: