اسلام آباد ... نامزد عبوری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی نے جو اعتماد کیا اس پر مشکور ہوں۔ نواز شریف کے قوم سے کئے گئے وعدے پورے کروں گا ۔سلسلہ وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے ٹوٹا تھا۔ ٹی وی انٹرویو اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ وزیراعظم اگر خود وزیر خارجہ بھی ہو تو حرج نہیں تاہم مستقل وزیر خارجہ کا فیصلہ بھی قیادت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کو کسی نے تسلیم نہیں کیا ۔ کوشش کریں گے کہ ملک میں جو ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہوئے تھے ا نہیں وہیں سے دوبارہ شروع کیا جائے۔