Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلموں میں کام کرنے کی جلدی نہیں ، ایمن خان

 
ٹی وی ڈرامے اولین ترجیح ہیں، یہ آگہی کا ذریعہ ہیں،پاکستانی اداکارہ

 

اداکارہ ایمن خان نے کہا ہے کہ کئی اسکرپٹس کیلئے پیشکش ہوئی لیکن مجھے فلم میں کام کرنے کی کوئی جلدی نہیں۔جب وقت آئے گا، دیکھا جائے گا۔ایمن خان نے اپنے نئے ڈرامہ ”ہری ہری چوڑیاں“ کی تعارفی تقریب میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کی پروا بالکل نہیں کرتی۔جو کرتی ہوں اپنی ذات کے لئے کرتی ہوں کیونکہ جب آپ اسٹار بنتے ہیں توایک جانب ا گر آپ کو بہت پیار ملتا ہے وہیں چند لوگ بلا وجہ تنقید اور حسد کرنا شروع کردیتے ہیں۔میں ان پر توجہ نہیں دیتی بلکہ اپنے کام اور ذاتی زندگی پر دھیان دیتی ہوں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ نئی ڈرامہ سیریل ”ہری ہری چوڑیاں “ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی، ڈرامہ میں محبت اور نفرت کے گرد رونما ہونے والے تلخ معاشرتی رویوں کی حقیقی انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔ ایمن نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں نے معاشرے میں جتنا شعور و آگہی پھیلائی ہے ،شاید ہی کسی اور ذریعہ سے لوگوں تک پہنچی ہو۔ پاکستانی ناظرین انتہائی سمجھدار ہےں اور وہ حقیقت سے قریب تر موضوعات کو ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔اسی لئے ڈرامہ ہمیشہ میری اولین ترجیح رہے گا۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: