Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں جمعے کی صبح زلزلے کے جھٹکے، ’کسی نقصان کی اطلاع نہیں‘

سعودی جیولوجیکل سروے کے مطابق ’زلزلے کا مرکز جُبیل شہر سے 55 کلومیٹر دُور مشرق میں تھا‘ (فائل فوٹو: وِکی پیڈیا)
سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے قریب جمعے کی صبح خلیج عرب میں 4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
سعودی جیولوجیکل سروے کے ایک ترجمان نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’زلزلے کا مرکز جبیل شہر سے 55 کلومیٹر دُور مشرق میں تھا اور اِس کے جھٹکے زلزلہ پیما مرکز پر ریکارڈ کیے گئے۔‘
حکام کا کہنا ہے کہ ’یہ زلزلہ عرب ٹیکٹونک پلیٹس اور یوریشین پلیٹس کے آپس میں ٹکرانے کے باعث آیا۔‘
سعودی جیولوجیکل سروے کے کا کہنا ہے کہ ’زلزلے کی نوعیت معمولی تھی اور فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔‘

 

شیئر: