دیوبند۔۔۔۔۔۔یہاں ایک بس اور ٹرک میں زبردست تصادم کے نتیجے میں6افراد ہلاک اور3درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد دیوبند میں صف ماتم بچھ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ مرنیوالوں میں دیوبند کا ایک نوجوان شامل ہے۔ اطلاع کے مطابق حادثہ دیوبند کے قریبی ضلع مظفر نگر کے روہانہ ہائی وے پرپیش آیا، روڈ ویز بس سہارنپور سے مظفر نگر جارہی تھی۔حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ پولیس کے آنے سے قبل راہگیروں نے زخمیوں کو بس سے نکال کر سڑک پر لٹایا۔اس حادثے میں دارالعلوم دیوبند کے شعبہ مطبخ کے ناظم محمد سرور کے جواں سال بیٹے وسیم اختر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔