نئی دہلی۔۔۔۔۔۔۔ملک بھر میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔روزانہ پٹرول کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے پیش نظر اب تیل کمپنیوں نے ڈیلروں کا کمیشن بڑھا دیا ہے جس کے باعث لوگوں کو زیادہ قیمت ادا کرنی ہوگی ۔پہلےمارکیٹنگ کمپنی، انڈین آئل ،بھارت پٹرولیم اور ایچ پی ڈیلروں کو فی لیٹرپٹرول پر55.2پیسہ کمیشن دیتی تھی جبکہ فی لیٹر65.1روپے کمیشن تھااب اس میں بالترتیب ایک روپے 72 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔ یہ کمیشن اب ریٹیل سیل سے جوڑدیا گیا جو صارفین سےاضافی قیمت کی شکل میں وصول کیاجانے لگا ہے۔