Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں رشوت ستانی کے خلاف ہاٹ لائن

ڈھاکا ..... بنگلہ دیش نے رشوت ستانی کےخلاف جو ہاٹ لائن شرو ع کی ہے اس پر پہلے ہی ہفتے میں ہزاروں افراد نے شکایات درج کرائی ہیں۔ مقامی حکام نے ہاٹ لائن نمبر 106گزشتہ جمعرات کو شروع کی تھی جس کا مقصد رشوت ستانی کا خاتمہ کرنا تھا۔ عالمی ادارے نے بنگلہ دیش کو پچھلے مہینے دنیا کا انتہائی کرپٹ ملک قرار دیا تھا۔27جولائی کے بعد سے 75ہزار افراد نے اس ہاٹ لائن پر شکایات درج کرائیں۔ یہ ہاٹ لائن 5سرکاری ملازمین چلا رہے ہیں جبکہ بیشتر کالز وائس میل میسجنگ سسٹم پر منتقل کردی جاتی ہیں۔اینٹی کرپشن کمیشن کے ترجمان پرنب کمار بھٹا چاریہ نے بتایا کہ بے شمار کالز ایسی تھیں جن کی شکایت کا ازالہ کرنا ہمارے ادارے کے اختیار سے باہر ہے۔ اس کمیشن کو سرکاری دفاتر اور اداروں میں رشوت ستانی ، خوردبرد، منی لانڈرنگ اور بینک فراڈکی شکایتیں سننے کااختیار ہے۔200سے زیادہ شکایات تحقیقات کے لئے متعلقہ اداروں کو بھیج دی گئیں۔
 

شیئر: