Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہے،پاکستان

  اسلام آباد...پاکستان نے کشمیر میں ہندوستانی فوج کی جانب سے بے گناہ شہریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو ایک بیان میں کہاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے علاقائی امن اور سلامتی پرسنگین اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازع کے پرامن حل کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین بحران کا نوٹس لے۔ ریاستی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہند پر دباو ڈالے۔

 

شیئر: