بالی وڈ کے خان ہیرو میں شمار ہونےوالے ارباز خان نے زندگی کی 50 بہاریں دیکھ لیں۔انہوں نے اپنی پچاسویں سالگرہ پر کیک کےساتھ ساتھ تربوز بھی کاٹا۔ ارباز خان کی تربوز کاٹنے کی ایک مختصر سی وڈیو سوشل میڈیا میں خوب مقبول ہورہی ہے۔ یہ وڈیو ان کی سابقہ بیوی ملیکااروڑا نے اپنے ا نسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ اس وڈیو پر انہوں نے نام دیا ہے” آ تربوز، فار اربوز“ملیکا اروڑہ ارباز خان سے علیحدگی ہونے کے باوجود ان کےساتھ ہر ایونٹ دوستوں کی طرح مناتی ہیں۔بالی وڈ کی شخصیات کی جانب سے ارباز خان کو سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ارباز خان اداکار کےساتھ ساتھ فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔ ارباز نے 90 ءکی دہائی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اداکاری کے علاوہ انہوں نے اپنی پہلی فلم” دبنگ“ کی پروڈکشن دی جس کے ٹائٹل ہیرو ان کے بھائی سلمان خان تھے۔