شاہ رخ کو ٹی وی اشتہار پرعدالتی نوٹس جاری
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان فلموں میں اداکاری کے بادشاہ ہیں تو کمرشل اشتہاروں کی بھی جان سمجھے جاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک اشتہار پر شاہ رخ کو عدالتی کاروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔شاہ رخ خان کے ایک شیونگ کریم کے اشتہار پر بھوپال کے ایک شہری نے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق بھوپال کے شہری راج کمار پانڈے نے عدالتی پٹیشن دائر کرتے ہوئے کہاہے کہ شیونگ کریم سے ان کے چہرے کی جلد کو نقصان پہنچا ہے۔چہرہ پر دھبے پڑگئے ہیں جس کا قصور وار وہ شاہ رخ خان کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے شاہ رخ خان کا اشتہار دیکھ کر یہ شیونگ کریم خریدی تھی۔