Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں سے نومولود کی محبت

برازیلیا ....برازیل میں نومولود اپنی ولادت کے فوری بعد ماں کو پیار کرنے لگی۔ یہ بچی آپریشن سے ہوئی تھی۔24سالہ برینڈا ڈیسوزا نے برازیل کے سانتا مونتا اسپتال میں اسے جنم دیا تھا۔ جیسے ہی بچی پیدا ہوئی نرس نے اسے ماں کے پہلو میںلٹا دیا۔ بچی کو اس وقت ماں نے کمبل اوڑھا رکھا تھا۔دیکھنے والے اس وقت حیران رہ گئے جب بچی نے ماں کو پیار کرنا شروع کردیا۔ ماں کاکہناہے کہ میرے بستر کے قریب نرسیں اور ڈاکٹر کھڑے تھے جو اس واقعہ پر حیران رہ گئے ۔ انکا کہناتھا کہ ہم نے اس سے قبل ایسا واقعہ کبھی نہیں دیکھا۔ اس موقع کی وڈیو وہاں کھڑے لوگوں نے اتار کر سوشل میڈیا پر ڈالدی۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی نے ماں کے گال سے اپنا منہ لگا رکھا ہے اور اسکا ایک ہاتھ ماں کے چہرے پر ہے۔ایسا لگتاتھا جیسے وہ اپنی ماں کو اچھی طرح جانتی ہے۔

شیئر: