Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

پی ایس ایل کے قوانین کے مطابق عثمان طارق فی الحال بولنگ کر سکتے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل کی ویب سائٹ کے مطابق عثمان طارق کا ایکشن گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران رپورٹ کیا گیا۔
عثمان طارق کا بولنگ ایکشن آن فیلڈ امپائرز احسن رضا اور کرس براؤن نے رپورٹ کیا۔
پی ایس ایل کے قواعد کے مطابق عثمان طارق فی الحال ایونٹ میں بولنگ جاری رکھ سکتے ہیں تاہم اگر ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا تو انہیں بولنگ سے روک دیا جائے گا۔
معطلی کی صورت میں عثمان طارق کو دوبارہ بولنگ کی اجازت حاصل کرنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی منظور شدہ لیبارٹری سے کلیئرنس لینا ہو گی۔
پی ایس ایل حکام نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی کے لیے عثمان طارق کے ایکشن کی تفصیلات حاصل کرنی شروع کر دی ہیں۔

 

شیئر: