پیرس: برازیلین اسٹار نیمار کاغذی کارروائی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے تاحال فرنچ لیگ میں ڈیبیو نہیں کرسکے۔نیمار ریکارڈ 222 ملین یورو کے عوض گزشتہ دنوں پیرس سینٹ جرمین کلب کا حصہ بنے ہیں، ان کا نیا کلب انٹرنیشنل ٹرانسفر سرٹیفیکٹ ( سی آئی ٹی ) حاصل نہیں سکا تھا جو گزشتہ روز فرنچ لیگ میں جمع کرانا لازمی تھا۔نیمار کیلئے بارسلونا نے پی ایس جی سے بڑی رقم کا مطالبہ کردیا۔دوسری جانب پیرس سینٹ جرمین کو نیمار کو مہنگے داموں خریدنے کا صلہ بھی ملنا شروع ہوگیا ۔ٹیم میں آمد کے ابتدائی دن برازیلین اسٹار کے نام کی 10 ہزار سے زائد ٹی شرٹس فروخت ہوگئی ہیں۔