لندن۔۔۔۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس صدی کے آخرتک شدید ترین گرمی ، سیلاب اور طوفان کے نتیجے میں ہر سال ڈیڑھ لاکھ امریکی باشندے ہلاک ہوسکتے ہیں۔ماہرین نے 1981ء سے 2010تک کی موسمیاتی تباہی کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔اس کے بعد انہوں نے زہریلی گیسوں کے فضا میں حالیہ اخراج کے بارے میں اپنی پیش گوئیوں کی بنیاد پر نتیجہ اخذ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ 2100تک موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد 50گنا زیادہ ہوجائیگی۔ آئندہ موسم کے باعث شدید گرمیوں سے 99فیصد اموات ہونگی۔ اس کے علاوہ ان تباہیوں کے نتیجے میں ہر سال یورپ کی 2تہائی آبادی متاثر ہوگی۔ ہر سال ایک لاکھ 52ہزار سے زیادہ اموات ہوسکتی ہیں حالانکہ 1981سے 2010تک کے اعداد و شمار کے مطابق ہر سال 3ہزار اموات موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوئیں۔