مکہ مکرمہ۔۔۔۔مکہ مکرمہ گورنریٹ نے اعلان کیا ہے کہ امسال حج موسم میں مشاعر مقدسہ ٹرین 7ایام کے دوران 3لاکھ 50ہزار حاجیوں کو سفر کی سہولت فراہم کریگی۔ 9اسٹیشنوں سے حجاج سفر کرینگے ۔ 17ٹرینوں میں 204ڈبے ہیں ۔ ہر ٹرین میں 12ڈبے لگے ہوئے ہیں، ہر ڈبے میں 5دروازے ہیں۔ ہر ڈبے میں 250حاجیوں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ ان میں 50افرادکیلئے نشستیں ہیں، 200کھڑے ہوکر سفرکرینگے۔