Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت :ماں کی اپیل پر ہندوستانی قیدی کو رہا کردیا گیا

ریاض۔۔۔۔سعودی عرب نے غبن میں ملوث ہندوستانی شہری کو اسکی ماں کی اپیل پر رہا کردیا۔ ہندوستانی نوجوان محمد منصور حسین رہائی کے بعد حیدرآباد دکن واپس پہنچ گیا۔ وہ سیلز مین کے طورپر کام کررہا تھا ۔ کمپنی کی رقم جمع کرانے کیلئے بینک جارہا تھا، راستے میں 2 افراد نے حملہ کرکے اس سے رقم چھین لی تھی۔ اس نے جنوری 2017ء میں پولیس اسٹیشن پہنچ کر اس کی رپورٹ درج کرادی تھی تاہم کمپنی نے اس پر چوری کا الزام لگا دیا تھا اور اس کیخلاف عدالت سے ایک برس قید اور 300کوڑوں کی سزا کا فیصلہ جاری ہوگیا تھا۔ محمد منصور حسین نے رہائی کے بعد کہا کہ اس کیخلاف جو فیصلہ صادر ہوا تھا ظالمانہ تھا، جیل میں اس کا کردار اچھا رہا اس سے جیل حکام متاثر تھے۔ اس نے حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ وہ مداخلت کرکے اُسے کمپنی سے انصاف دلائے۔

شیئر: