دبئی: الشعلہ ٹاور کے متاثرین کے لئے کمیٹی تشکیل
دبئی: دبئی میں الشعلہ ٹاور کے متاثرین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں میں آتشزدگی کا شکار ہونے والے ٹاور میں آگ لگنے کی بنیادی وجہ تلاش کی جارہی ہے۔ اس اثناءمیں دبئی پولیس نے خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ٹاور کے متاثرہ اپارمنٹ کے رہائیشوں کو سہولت فراہم کرنے کے علاوہ شکایات سنے گی۔ دبئی پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہرین کی ٹیم آتشزدگی کے اسباب معلوم کررہی ہے۔ اس اثناءمیں رہائیشوں کو متبادل فراہم کی جارہی ہے۔