اسلام آباد.. سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جوسلوک میرے ساتھ ہو رہا ہے۔ کسی کے ساتھ نہیں ہوا ۔جو جرم کیا ہی نہیں اس کی سز ا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ ٹکراو کے حامی نہیں لیکن سازش سے پردہ اٹھاوں گا۔ احتساب کے نام پر شریف خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔ جمہوریت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔راولپنڈی اسلام آباد کے تاجروں ،سیاسی وعوامی حلقوںسے ملاقاتوں کے موقع پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں اسی لئے عدالتی فیصلہ تسلیم کیا تاہم عوام نے پانا مہ فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔ اربوں لوٹنے والے آج تک نہیں پکڑے گئے۔ آئین توڑنے والوں کو سزا کیوں نہیں دی گئی؟۔کیا پانا مہ کیس میں میرے ہی خاندان کا نام تھا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے مجھ سے ہمیشہ والہانہ محبت کا اظہار کیا ۔کارکنوں کے اصرار پر ہی جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا فیصلہ کیا ہے۔