Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منوج باجپائی فیس بک ہیڈکوارٹر مدعو

بالی وڈ اداکار منوج باجپائی کو اپنے فینز سے انٹریکشن کے لئے فیس بک انتظامیہ نے ہیڈکوارٹر مدعو کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے فینز سے فیس بک انٹریکشن سمیت منوج اعزاز ی مہمان کے طور پر کیلیفورنیا کے ایک فیسٹیول میں بھی شرکت کرینگے۔منوج کا کہنا ہے کہ میں پہلی بار فیس بک ہیڈکوارٹر جاؤں گا۔ میں نے اس کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے، وہاں اچھا وقت گزاروں گا اور زبردست لوگوں سے ملاقات کروں گا۔ منوج باجپائی بالی وڈ میں اپنی منفرد صلاحیتوں کے باعث بہترین اداکار مانے جاتے ہیں ۔رواں برس ان کی فلم ” سرکار 3“ ریلیز ہوئی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: