Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھانسی میں جاسوسی کا ایک بڑا انکشاف

جھانسی------ میں جاسوسی کا ایک بڑا انکشاف ہوا ہے جس سے ضلع انتظامیہ یشانی میں پڑگیا ہے۔ جھانسی کے ایس ڈی ایم صدر (چھاؤنی علاقہ) کے دفتر میں قائم حساس ترین کمپیوٹر روم سے کئی ہارڈڈِسک غائب ہوچکی ہیں۔ اس کی اطلاع ہفتہ بھر پہلے ضلع مجسٹریٹ کو ہوئی تھی جس کی جانچ انہوں نے اے ٹی ایس کے حوالے کیا تھا۔ ایس ڈی ایم کے دفتر کی باریکی سے چھان بین کے بعد اے ٹی ایس اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ چونکہ یہ دفتر اور کمپیوٹر روم چھاؤنی کے انتہائی حساس علاقہ میں قائم ہے اس لئے اس کی نگرانی سختی سے کی جارہی تھی۔ اسکے باوجود بھی یہاں سے کمپیوٹر کی کئی ہارڈڈِسک چوری ہوگئیں جن کا پتہ لگانے سے پولیس قاصر ہے ۔اسکے بعد اس کی جانچ اے ٹی ایس کے حوالے کی گئی۔اس نے بھی ان کی گمشدگی کا اعتراف کیا نیز یہ دعویٰ کیا ہے کہ ہارڈڈسک کا ہم جلد ہی پتہ لگا لیں گے اور قصورواروں کے خلاف سخت اقدام کیا جائے گا۔

شیئر: