لکھنؤ- - - - - - سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کل یہاں بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی آج تک کوئی تعمیری کام نہیں کرسکی اور وزیراعلیٰ یوگی نے نوجوانوں کیلئے روزگار کے تمام مواقع ختم کردیے۔ اگر انہوں نے ہمارے ہی منصوبوں کو آگے بڑھایا ہوتا تو کثیر تعداد میں نوجوان روزگار سے لگ گئے ہوتے۔ اگر اکسپریس وے بلیا تک بنادی جاتی تو مشرقی یوپی میں نیا انقلاب آگیا ہوتا۔ ہفتے کویہاں اپنے پارٹی دفتر میں ذرائع ابلاغ کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بی جے پی ممبران اسمبلی وممبران کونسل کو توڑکر اوچھی حرکت پر آمادہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ہندوستان میں پہلی بار پیسے کا لالچ دکھاکر اور بندوق کی گولی کی دہشت سے ممبران کو توڑنے کا کام کررہی ہے۔ اگر اس طرح بی جے پی گجرات میں پتھربازی تو یوپی میں گولی باری سے کام لے رہی ہے۔ ریزرویشن کے سلسلہ میںکہا کہ اگر ملک میں آبادی کے تناسب سے ریزرویشن نہیں دیا گیا تو اس کا مقصد فوت ہوجائے گا۔