Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان مسئلے کاحل مذاکرات ہیں، ایلس ویلس

واشنگٹن ....پاکستان اور امریکہ کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی ایلس ویلس نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل طاقت کے بجائے مذاکرات سے نکالا جائے۔ ایلس ویلس نے یہ سفارشات خطے کے حالیہ دورے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کو پیش کی ہیں تاکہ امریکی حکومت افغانستان کے بارے میں اپنی پالیسی کا ازسرنو جائزہ لے سکے۔ وائٹ ہائوس ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے پر غور کررہا ہے۔ افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکلس کو بھی سبکدوش کرنے کا پروگرام ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ خطے سے متعلق نئی حکمت عملی کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

شیئر: