برلن.... 2چینی سیاحوں کو جرمنی کے شہر برلن میں پارلیمان کے باہر نازی طرز کا سلیوٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔ ممنوعہ تنظیم کی علامات استعمال کرنے کے الزام میں کارروائی شروع کر دی گئی ۔ 500 یورو فی کس کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔جرمنی میں نفرت انگیز اظہار اور ہٹلر اور نازیوں سے متعلق علامات کے استعمال کے بارے میں سخت قوانین ہیں۔پولیس کے مطابق چینی باشندوں کو3 سال تک کی سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ان سیاحوں کو جرمن پارلیمان کے باہر موبائل فون سے ایک دوسرے کی تصاویر لیتے دیکھا گیا تھا۔