Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ ریلوے کی چاندی

نئی دہلی۔۔۔۔۔محکمہ ریلوے نے فلیکسی کرایہ اسکیم کے تحت ایک سال سے کم عرصے میں 540کروڑ روپے کی اضافیآمدنی کی ہے۔ وزارت ریلوے کے سینیئر افسر نے بتایا کہ اس اسکیم کو محکمہ نے گزشتہ سال 9ستمبرمیں متعارف کرایا تھا۔فلیکسی کرایہ اسکیم کوراجدھانی، شتابدی اور لانگ روٹ کی ٹرینوں پر نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت 10فیصد سیٹوں کیلئے ریزرویشن فیس معمول کے مطابق وصول کی جاتی ہے بعدازاں 10فیصد سیٹوں کے کرائے میں 10فیصد اضافہ کردیا جاتا ہے ،اس کی آخری حد 50فیصد تک ہے۔ریلوے افسر نے کہا کہ فلیکسی کرائے سے زبردست آمدنی ہوئی ہے۔ ا سکی وجہ سے ان ٹرینوں میں 85ہزار مسافروں کا اضافہ ہوا ہے تاہم اس اسکیم کا کسی مسافر نے ابھی تک بائیکاٹ نہیں کیا۔اہلکار نے بتایا کہ ستمبر 2016سے جون 2017تک اس اسکیم سے محکمہ ریل کو 540کروڑ روپے کی اضافی آمدنی ہوئی ہے جو انتہائی کامیابی ثابت ہوئی۔اس اسکیم کے تحت آنیوالی ٹرینوں میں سیٹیں خالی رہنے کے پیش نظر ہی اسے متعارف کرادیا گیا تھا۔اہلکار نے مزید بتایا کہ فلیکسی کرائے کو پرکشش بنانے کیلئے ریزرویشن کے آخری لمحے تک قیمتوں میں تبدیلی کرتے رہتے ہیں۔

شیئر: