Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی نے طعنے دینا بند کردیئے، اکشے کمار

 
بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ہمیشہ انہیں طعنے دیا کرتی تھیں لیکن شکر ہے کہ طویل عرصے بعد ان کے طعنے بالآخر بند ہو گئے۔ اکشے کمار نے جے پور میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کے خاندان میں جس کسی کا بھی تعلق فلم نگری سے ہے وہ کوئی نہ کوئی ایوارڈ حاصل کر چکا ہے لیکن وہ خوداب تک کوئی ایوارڈ حاصل نہیں کر سکے تھے تاہم رواں برس مئی میں انہیں اپنی فلم ”رستم“ کے لئے بہترین اداکار کے نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے بعد ان کی اہلیہ کے طعنوں کا سلسلہ بند ہوگیا۔خیال رہے کہ ٹوئنکل کھنہ خود بھی بالی وڈ کی ہیروئن رہ چکی ہیں جبکہ ان کی والدہ ڈمپل کپاڈیا اور والد راجیش کھنہ ماضی کے بہترین اداکار رہ چکے ہیں۔ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی 2001ءمیں ہوئی تھی اور اب ان کے دو بچے بھی ہیں۔ اکشے کمار کو فلم انڈسٹری میں تقریباً 25 برس ہوچکے ہیں تاہم وہ اب تک کوئی بڑا ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے لیکن اب بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرکے انہوں نے اپنے ناقدین کے منہ بند کردیئے ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: