Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کو سوشل میڈیا کا اسیر نہ ہونے دیں

لندن .... بچوں کے عادات و اطوار کے بارے میں تحقیقی کام کرنے والی سائنسداں او رمقامی چلڈرن کمشنر نے خبردار کیاہے کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول تعطیلات کے دوران سوشل میڈیا کے چنگل میں پھنسنے سے روکیں۔کمشنر این اے لانگ فیلڈنے کہا کہ اگر بچوں کو کھلا چھوڑ دیا گیا تو وہ یقینی طور پر بگڑ جائیں گے۔والدین کافرض ہے کہ بچوں کی ان چیزوں سے روکیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ این ایچ ایس کے زیر اہتمام تیار ہوئی ہے او ریہ 5نکاتی منصوبہ ہے جو بچوں کے ذہنی فروغ اور بہتری کیلئے کارآمد قرار دیا گیا ہے۔ این اے لانگ فیلڈ کے مطابق بچوں کو ہرگز ان چیزوں کے استعمال میں حد سے گزرنے نہیں دینا چاہئے اور بہتر یہ ہوگا کہ والدین پہلے ہی اپنے بچوں کو سختی سے تاکید کردیں کہ وہ کہاں تک جاسکتے ہیں اور کہاں تک نہیں۔یہ رپورٹ ڈیجیٹل 5کے نام سے جاری ہوئی ہے۔

شیئر: