جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولاک نے کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ وہ سابق کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کو دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر آمادہ کرے۔گزشتہ روز ایک بیان میں پولاک نے کہاکہ ہند اور آسٹریلیا کے خلاف اہم سیریز سے قبل ڈی ویلیئرز کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ضروری ہے۔گزشتہ سال انجری مسائل سے دوچار ہو نے کے بعد ڈی ویلیئرزکھیل کا دباﺅ کم کرنے کے لئے رضا کارانہ طور پر طویل دورانیئے کی کرکٹ سے دستبردار ہو گئے تھے تاہم شان پولاک کا کہنا ہے کہ یہ بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈی ویلئیر زکو دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں لائے کیونکہ ٹیم کو ان ضروررت ہے چاہے یہ واپسی صرف ہند اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے ہی کیوں نہ ہو۔ڈی ویلیئرز نے گزشتہ سال جنوری کے بعد سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا اور چند ماہ پہلے ٹیسٹ کرکٹ سے ان کی ریٹائر منٹ قیاس آرائیاں بھی شروع ہو گئی تھیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ بورڈ حکام سے مل کر اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔