Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امپائرز کے طرز عمل سے مایوسی ہوئی، ڈی ویلیئرز

لندن... جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے کہا ہے امپائرز کی طرف گیند سے چھیڑ چھاڑ کے کی بات نے پریشان کر دیا تھا ۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران انگلش ٹیم کی اننگز کا 34 واں اوور ہونے والا تھا کہ فیلڈ امپائرز کرس گیفینی اور روب بیلی نے ابراہم ڈی ویلئیرز کو بلا کر گیند دکھائی اور اسکی قدرے بگڑی ہو ئی شکل کے بارے میں استفسار کیا جس پر لا علمی کا اظہار جس کے بعد گیند تبدیل کئے بغیر میچ دوبارہ شروع ہو گیا تاہم امپائرز کے انداز سے ایسا محسوس ہو رہا تھا جسے انہیں بال ٹمپرنگ کا شبہ تھا۔بعد میں جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ امپائرز کے اس طرز عمل سے مایوسی اور پریشانی ہوئی ایسا لگ رہا جیسے میری اور ٹیم دیانت پر شبہ کیا گیا ہو ۔میرے پاس ان کی اس بات کا کوئی جواب بھی نہیں تھا کہ گیند کی شکل میں تبدیلی کیسے آئی اوراچھی بات یہ ہے حقیقت میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ۔اس میچ میں جنوبی افریقہ کو آخری گیند پر شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انگلینڈ نے صرف2رنز سے کامیابی سمیٹ کر سیریز بھی جیت لی۔ 
 

 

شیئر: