Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیل میں بہت مشکل وقت گزرا، سنجےدت

 سنجے دت جیل کاٹنے کےبعد دوبارہ بالی وڈ انڈسٹری کی طرف لوٹے ہیں۔جیل میں گزرا وقت یاد کرتے ہیں تو افسردہ ہوجاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جیل میں بہت مشکل وقت دیکھا ہے جسے یاد کرکے آج بھی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ جیل میں گزرے دنوں میں بے تحاشہ غربت دیکھی ہے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سنجے دت کی بہنیں نمرتا اور پریتا کہتی ہیں کہ ایک وقت ایسا بھی آیا ہم بھائی سے ملنے جیل جاتے تھے تو ان کے پاس ہمیں دینے کیلئے کچھ نہیں ہوتا تھا۔ ایک مرتبہ انہوں نے ہمیں 2 روپے کے کوپن دیئے جو انہیں جیل میں خرچے کیلئے ملے تھے۔سنجے نے یہ ہمیں دے دئیے اور روپڑے۔سنجے کی بہنوں کا کہنا ہے انھوں نے وہ کوپن سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں۔
 
 

شیئر: