رابرٹ پیٹنسن بینک ڈکیت کا کردار ادا کریں گے
ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم” ٹویلائٹ“ سے شہرت پانےوالے اداکار رابرٹ پیٹنسن اپنی نئی فلم میں بینک ڈکیت کے کردار میں نظرآئیں گے۔ رابرٹ ہالی وڈ کی نئی فلم ” گڈ ٹائم “ کا مرکزی کردارادا کررہے ہیں ۔ فلم کی کہانی ایک بینک ڈکیت کے گرد گھومتی ہے جو گرفتاری سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرتاہے۔ پولیس اور بینک ڈکیت کے درمیان آنکھ مچولی کو سسپنس انداز سے فلمایا گیاہے۔ جرم سے جڑی اس فلم میں رابرٹ کے ساتھ اداکار برکھد ابدی اور جینیفر جیسن شامل ہیں۔ رابرٹ کی نئی فلم کے کئی ٹریلر جاری ہوچکے ہیں۔ فلم 11 اگست کو ریلیز ہورہی ہے۔