Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غرناطہ اسکول جدہ کا ایف ایس سی سال اول و دوم کانتیجہ شاندار رہا

جدہ(ندیم آغا)غرناطہ اسکول و کالج جدہ کے ایف ایس ای کے سالانہ امتحان منعقدہ 2017ء کے سال اول اور دوم کا نتیجہ انتہائی شاندار رہا۔سال دوم کے تمام طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کرکے اسکول کا گزشتہ برسوں کا شاندار ریکارڈ برقراررکھا۔فیڈرل بورڈ اسلام آباد نے گزشتہ دنوں بارہویں اور گیارہویں جماعت کے نتائج کااعلان کردیا جس کے مطابق اریحہ افتخار نے 1006نمبر لے کر اسکول میں ٹاپ کیا۔طالبات میں حمنہ بقائی نے 966نمبرلے کردوسری اور مناہل ایمان نے 848نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔طلباء میں عمر صدیقی نے 929 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ایان افتخار نے 864نمبر لے کر دوسری جبکہ حمزہ اکبر نے 719نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن لی۔فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے ایف ایس سی سال اول کے نتائج میں بھی طالبات ہی بازی لے گئیں۔ایمان طاہر خان 435نمبر حاصل کر کے پہلے نمبرپر رہیں۔ہنیہ بقائی نے 419نمبر لے کر دوم اور نمود سحر نے 403نمبر حاصل کر کے اسکول کے نتیجے میں سوم رہیں۔سال اول کے طلباء میں اسامہ احمدنے پری انجینیئرنگ میں339 نمبر حاصل کئے۔ عبداللہ ندیم نے کمپیوٹرسائنس میں337نمبر جبکہ حسیب خان نے کمپیوٹر سائنس میں312نمبر لئے۔ ڈائریکٹرز اسکول محمد منشاء طور اور چوہدی محمد اعظم نے طلبا ء و طالبات کو شاندار نتائج پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کے ساتھ آئندہ زندگی میں کامیابی کیلئے دعا کی۔

شیئر: