Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:کرپشن کے خلاف جد وجہد کا شعور عمران خان نے دیا، ریاض انجم

انصاف یوتھ ونگ کویت اور الوفرہ کے زیر اہتمام جشن، پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنان کی شرکت، رہنماؤں کا خطاب 
 
کویت(محمد عرفان شفیق) انصاف یوتھ ونگ کویت اور یوتھ ونگ الوفرہ زون کی جانب سے وزیر اعظم کی نااہلی کی خوشی میں انصاف ہائوس الوفرہ میں پی ٹی آئی کارکنان نے جشن منایا۔ عمران خان کی اشرافیہ کے خلاف مسلسل جدوجہد کے ساتھ تمام کارکنان کی کاوشوں، قربانیوں، عدلیہ، جے آئی ٹی اور میڈیا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ڈپٹی آرگنائزر وفرہ زون داؤدد خان نے تقریب میں شامل تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انصاف سوشل ونگ آرگنائزر ریاض انجم نے کہا کہ عمران خان ایک بہادر اور سچا لیڈر ہے جس نے پاکستانی قوم کو شعور دیا کہ ظالم اور کرپٹ اشرافیہ کے تسلط کو ختم کرنے کے لئے حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہوئے تمام تر کوششیں بروئے کار لاجائیں تو اللہ تعالیٰ ضرور فتح یاب کرتا ہے۔
انصاف یوتھ ونگ کویت کے آرگنائزر فخرالزمان یوسفزئی نے کہا بے شک عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جس کی انتھک محنت نے ہی کرپٹ حکمرانوں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔
دیگر مقررین میں حاجی جمعہ خان آفریدی ، مبشر خان اور فہیم بابر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تمام کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی اور پرتکلف اعشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
آخر میں انصاف یوتھ ونگ وفرہ زون کے آرگنائزر عبدالمالک خان نے تقریب میں شرکت پر سب دوستوں کا شکریہ اداکیا ۔
 

شیئر: