ہالی وڈاور بالی وڈ باکس آفس پرکونسی فلمیں ٹاپ رہیں
ہالی وڈ میں رواں فتہ ریلیز ہونے والی فلم” ڈارک ٹاور“ مقبول ترین فلم مانی جارہی ہے۔ فلم نے پہلے ہفتہ ہی ایک کروڑ 95 لاکھ کا بزنس کیاہے۔ ہالی وڈ کی ٹاپ فلموں میںدوسرے نمبر پر ”ڈنکرک“ ہے ۔3 ہفتوں سے لگنے والی فلم ڈنکرک کوڈارک ٹاورنے پیچھے چھوڑدیاہے۔ ڈنکرک نے ایک کروڑ76 لاکھ کا بزنس کیاہے۔گزشتہ ہفتہ ریلیز ہونےوالی کامیڈی فلم” دی ایموجی “ تیسرے نمبرپر ہے جس نے اب تک ایک کروڑ23 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔دوسری جانب بالی وڈ فلم انڈسٹری میں رواں ہفتہ ریلیز ہونے والی فلم ” جب ہیری میٹ سیجل“ کنگ خان اور انوشکا شرما کی توقع کے مطابق بزنس نہیں کرپائی۔بالی وڈ باکس آفس پر فلم نے اب تک صرف 50 کروڑ کا ہی بزنس کیاہے۔ شائقین میں یہ فلم اس حد تک جگہ نہیںبنا سکی جسکی امید کی جارہی تھی۔پچھلے ہفتے لگنے والی راج کپور اور انیل کپور کی کامیڈی فیملی ڈرامہ فلم دوسرے ہفتہ بھی ان ہے ۔ 10 دنوں میں 40 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔