لکھنؤ----گورکھپور پولیس نے اے ٹی ایم کارڈ کی ہیراپھیری کرنے والے گینگ کا پردہ فاش کردیا ہے۔ پولیس نے2 شاطر بدمعاشوں کو گرفتار بھی کیا۔ ان کے پاس سے 5 اے ٹی ایم کارڈ، نقدی،2 بائیک اور ایک کار ملی ہے۔ شاہ پور پولیس نے پادری بازار سے بدمعاشوں کو گرفتار کیا جبکہ پولیس کو چکمہ دیکر سرغنہ سمیت2 لوگ فرار ہوگئے۔ گرفت میں آئے بدمعاشوں کی شناخت رفیق احمد اور رودل پاسوان کے طور پر ہوئی ہے۔ اس میں رودل کا باپ سبکدوش داروغہ ہیں۔ ایس پی سٹی وِنے کمار سنگھ نے بتایا کہ یہ لوگ کم تعلیم یافتہ لوگوں کو اپنا شکار بناتے تھے ۔دراصل اے ٹی ایم کے پاس گینگ کے لوگ موجود رہتے تھے۔ اس دوران مدد کے بہانے موقع پاکر اے ٹی ایم بدل لیتے تھے۔ ساتھ ہی اس کے کھاتے سے پیسہ نکال کر فرار ہوجاتے تھے۔