Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپک مشرا نئے ہندوستانی چیف جسٹس

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس دیپک مشرا کوبدھ کو چیف جسٹس آف انڈیا مقررکردیا گیا ۔ وزارت قانون کے اعلامیہ میں 63سالہ جسٹس مشرا کے تقرر ی کا اعلان کیا گیا ۔ مشرا موجوہ چیف جسٹس جے ایس کھیہر سے اس عہدے کا چارج لیں گے۔وہ 27اگست کو سبکدوش ہورہے ہیں۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 27اگست کو انہیں بحیثیت 45 ویں چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدے کا حلف دلائیں گے۔ وہ اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والے تیسرے چیف جسٹس ہونگے۔ قبل ازیں اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والے جسٹس رنگناتھ مشرا اور جسٹس پی بی پٹنائک بھی اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ جسٹس مشرا 21اکتوبر 2018کو سبکدوش ہونگے۔

شیئر: