Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند:1.26کروڑ ٹیکس دہندگا ن کا اضافہ

نئی دہلی۔۔۔۔محکمہ انکم ٹیکس نے مالی سال 2016-17میں مختلف سروے کے ذریعے 13.715کروڑ روپے کی غیرمحسوب آمدنی کا پتہ چلا یا ہے۔ وزیر مملکت برائے مالیات سنتوش کمار گنگوار نے راجیہ سبھا میں تحریری جواب پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ ہی گزشہ مالی سال1.26کروڑ نئے ٹیکس دہندگان کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال محکمہ انکم ٹیکس نے1152 گروپوں کے 5102مقامات پر چھاپے مارے جس کے دوران 15496کروڑ روپے کی غیر محسوب آمدنی کا معاملہ سامنے آیا۔ دریں اثناء 12526سروے کے نتیجے میں 13715 کروڑ روپے کی معروف ذرائع کے علاوہ آمدنی کا پتہ چلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 9نومبر 2016تا31مارچ 2017کے درمیان جملہ 1.96کروڑ انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کئے گئے۔

شیئر: