Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائے کو قومی جانور قراردینے کی تجویز نہیں ،ہند

نئی دہلی۔۔۔۔ مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ گائے کو قومی جانور قراردینے سے متعلق کوئی تجویز اسے موصول نہیں ہوئی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجونے لوک سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت داخلہ کو ابھی تک ایسی کوئی تجویز نہیں ملی جس میں گائے کو قومی جانور قراردینے کی درخواست یا مطالبہ کیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی دفعہ2469(3)کے تحت مرکز اور ریاستوں کے درمیان قانون سازی کے اختیارات کی تقسیم کے تحت مویشیوں کا تحفظ ایک ایسا معاملہ ہے جس پرریاستوں کو قانون بنانے کا خصوصی اختیار حاصل ہے۔

شیئر: