انیل کپور،گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا
رام لکھن سے بالی وڈ میں شہرت کی بلندیاں چھونے والے معروف اداکار انیل کپور بیمار پڑگئے ۔انہیں گھٹنے میں شدید تکلیف کی شکایت ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں6 ہفتے بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیاہے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر انیل کپور نے اس تکلیف میں آرام نہ کیا تو وہ عمر بھر کے لئے معذور ہوسکتے ہیں۔ انیل کپور جرمنی کے ڈاکٹر ہینس ولیم سے اپنا علاج کروارہے ہیں ۔حال ہی میں انیل کپورنئی فلم ” مبارکاں“ میں کام کرچکے ہیں۔60سالہ اداکار انیل کپور کا شمار ایک طویل فنی کریئر کے حامل اداکاروں میں ہوتا ہے ۔ وہ 38برس سے برس سے بالی وڈ کا حصہ ہیں۔