نئی دہلی۔۔۔۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے 249مسافروں کو لیکر دہلی آرہے ایئر انڈیا کے ایک طیارے کوتکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی حالت میں ایران کے دارالحکومت تہران میں اترنا پڑا۔ ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سبھی مسافروں کو تہران میں بحفاظت اتار کر مقامی ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔ انہیں ایک خصوصی طیارے کے ذریعے ممبئی لایا جائے گا۔ ساتھ ہی انجینیئرز کی ایک ٹیم گراؤنڈ یڈ طیارے بوئنگ 787ڈریم لائنز کی جانچ اور مرمت کیلئے تہران پہنچ گئی ہے۔