Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو ڈپٹی کلکٹر بن گئیں

حیدرآباد----- اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کرنیوالی مشہور بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھونے آج آندھراپردیش میں ڈپٹی کلکٹر کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لیں۔اولمپکس میں ان کے بہتر مظاہرہ پر اے پی کے وزیراعلیٰ این چندرابابونائیڈو نے ان کو ڈپٹی کلکٹر کا عہدہ دینے کا اعلان کیا تھا۔وجئے واڑہ شہر کے گولہ پوڑی میں آندھراپردیش کے چیف کمشنر لینڈ ایڈمنسٹریشن کے دفتر میں سندھو نے اپنے نئے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالی ۔انہیں فی الحال کسی بھی نوعیت کا کام تفویض نہیں کیا گیا ۔ قبل ازیں سندھو نے کہا تھا کہ اگرچہ کہ وہ اس اہم عہدہ کی ذمہ داری قبول کریں گی لیکن ان کی پہلی ترجیح بیڈ منٹن ہوگی۔

شیئر: